بھکر:(اے پی پی ) بھکر میں کالج روڈ پرتیز رفتار رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم سے باپ اور بیٹا شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد ندیم اپنے والد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دریا روڈ سے کالج روڈ محلہ چمنی کی طرف جا رہا تھا کہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتاررکشہ سے موٹر سائیکل ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں محمد ندیم اور اسکے والد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت نازک جانتے ہوئے انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ نا معلوم رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔