خبرنامہ پنجاب

تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 نوجوان جاں بحق

لاہور: (ملت+اے پی پی) حادثہ رائیونڈ روڈ پر بھوپتیاں چوک کے قریب پیش آیا۔ جہاں تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔ حادثے میں نجی یونیورسٹی کے دو طالب علم جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ جاں بحق نوجوانوں کی لاشیں اور زخمی نوجوان کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ جن میں ایک گوجرانوالہ کا رہائشی شاہ نواز اور دوسرا شیخوپورہ کا صاور علی ہے۔ پولیس نے کنٹینر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ نوجوان شاپنگ کر کے پنڈ ارائیاں میں واقع اپنے فلیٹ پر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئے۔ تینوں نوجوان نجی یونیورسٹی میں گریجوایشن کے طلباء تھے۔