متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل
اسلام آباد ۔ 7جون (ملت آن لائن۔اے پی پی)لاہور میں لیسکو کے ڈیڑھ سو سے زائد فیڈر ٹرپ ، شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، پنڈی بھٹیاں ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ساہیوال ،فیصل آباد، بھکر اور جھنگ سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث متعدد علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی ۔ تیز ہواو ں اور بارش کے سلسلے نے مختلف شہروں میں نظام زندگی درہم برہم ہوکررہ گیا۔لیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ لیسکو ریجن میں تیز آندھی اور بارش کے باعث 150 فیڈر ٹرپ ہوگئے،ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرپ ہونے والے فیڈرز کو بحال کرنے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے اور جلد شہریوں کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔