لاہور:(اے پی پی)قدیم لاہور، صدیوں پرانی عمارتیں، ثقافت اور زندگی کے خوبصورت مناظر پیش کرتی تین روزہ ’ـویکھ لاہور‘ نمائش شروع ہوگئی ۔شائقین کی دلچسپی کے لیے کئی دلکش رنگ نمائش کا خاصہ ہیں۔ الحمرا آرٹ گیلری میں سجائی گئی اس رنگا رنگ نمائش میں اندرون لاہور کے کھلتے رنگ اجاگر کئے گئے ہیں، تاریخی عمارتوں کی عظمت ، انکے نقش ونگار اورلاہور یوں کی بودوباش کے منفرد پہلو سب کیمرے کی آنکھ میں سموئے دکھائی دیتے ہیں ۔ ’ویکھ لاہور ‘ نمائش کا افتتاح اولڈ سٹی پراجیکٹ کے سربراہ کامران لاشاری نے کیا، انکا کہنا تھا کہ اندرون لاہور کی ثقافت دیکھنے غیر ملکی سیاح کھنچے چلے آتے ہیں ۔ نمائش میں سینئرآرٹسٹوں ، ناتجربہ کار اور عام آدمی کی بنائی ہوئی تصویر یں بھی شامل کی گئی ہیں ۔