اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) شہر اقتدار کے علاقے چٹھہ بختاور میں واقع ایک تین منزلہ مکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 2 عورتوں اور 5 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، دھماکے سے تین منزلہ مکان میں آگ بھڑک اٹھی اور عمارت کے گراؤنڈ فلور کو بری طرح نقصان پہنچا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اردگرد کے مکانات بھی متاثر ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔