لاہور :(اے پی پی)پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجازقادری کے پنجاب میں داخلے پرپابندی عائد کر دی گئی۔صوبائی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک تحریری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری کی پنجاب میں موجودگی سے امن وامان خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔جس کے باعث ثروت اعجاز قادری کے پنجاب میں داخل ہونے پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے پنجاب کے تمام ڈویژنل کمشنرز کو تحرریری طور پر مراسلہ جاری کرتے ہوئے سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کوبھی اس بارے میں باقاعدہ آگاہ کردیا ہے۔