چیچہ وطنی۔(ملت آن لائن)جائیداد کے تنازعہ پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرکے چچازادبھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس کے مطابق گاؤں 4/14-L کے رہائشی ملزم سجاد ڈوگر کا اپنے کزن محمد نسیم ڈوگر سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا ،وقوعہ کے روز مقتول کے مویشی ملزم کے رقبہ میں گھس گئے جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی اور ملزم سجاد ڈوگر نے اسلحہ سے فائرنگ کردی ،مقتول محمد نسیم گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔