خبرنامہ پنجاب

جامعات کی عالمی رینکنگ، پاکستان کی کوئی یونیورسٹی شامل نہیں

لاہور(آئی این پی)عالمی ساکھ کے لحاظ سے دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کر دی گئی ، امریکا کی یونیورسٹیاں ٹاپ تھری پر ہیں ، برطانوی کیمبرج اور اوکسفورڈ یونیورسٹی کی دو درجے تنزلی ، فہرست میں پاکستان اور بھارت کی کوئی یونیورسٹی شامل نہیں ۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے عالمی ساکھ کے لحاظ سے دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پہلی تین پوزیشنز پر امریکی یونیورسٹیاں ہارورڈ یونیورسٹی ، میساچوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، سٹینفورڈ یونیورسٹی براجمان ہیں ۔ برطانیہ کی کیمبرج اور اوکسفورڈ دو درجے کی تنزلی کے بعد بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں ۔ گذشہ سال کے مقابلے میں 100 بہترین یونیورسٹیوں میں ایشیائی یونیورسٹیوں کی تعداد 10 سے بڑھ کر 17 ہو گئی ہے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ رینکنک میں تنزلی کا شکار ہے جبکہ اس کی دو یونیورسٹیز رینکنگ سے خارج بھی ہوئی ہے ۔ تاہم دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں پاکستان اور بھارت کی کوئی یونیورسٹی شامل نہیں ہے ۔