خبرنامہ پنجاب

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جھنگ (ملت + اے پی پی) جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں متعدد اشتہاری گرفتار کر لئے گئے۔پولیس کے مطا بق جھنگ پولیس کی جانب سے ضلع میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا ،اس دورا ن قتل،ڈکیتی ،ڈکیتی معہ قتل و راہزنی سمیت 13اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیاگیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاوہ ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کرکے ملزمان سے 5،عددپسٹل برآمدکئے گئے ۔بڑھتے ہوئے مہلک ٹریفک حادثات کے پیش نظر غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف15مقدمات درج کئے گئے۔ ڈی پی او جھنگ ہمایوں مسعودسندھو کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔