خبرنامہ پنجاب

جسٹس اطہرمن اللہ نےاسلام آباد ہائی کورٹ کےمستقل جج کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (آئی این پی) جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھالیا۔ حلف چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد انور کاسی نے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھالیا۔ حلف چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد انور کاسی نے لیا۔حلف کی تقریب میں اعلیٰ عدالتوں کے ججز نے شرکت کی اور تقریب میں ذیلی عدالتوں کے ججز اور بار عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔(اح)