خبرنامہ پنجاب

جسٹس انوارالحق نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کےعہدے کا حلف اٹھالیا

لاہور: جسٹس انوارالحق نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کےعہدے کا حلف اٹھالیا۔

جسٹس انوار الحق کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی، جہاں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان سے حلف لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور لاہور ہائیکورٹ کے جج صاحبان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے ہیں۔

جس کے بعد گزشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوارالحق کو لاہور ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔