خبرنامہ پنجاب

جسٹس پارٹی نےعمران خان کو لیگل نوٹس بھجوادیا

لاہور:(آئی این پی )جسٹس پارٹی کے سربراہ مصنف اعوان نے جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنے پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوادیا،عمران خان 7روز میں قوم سے معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جسٹس پارٹی کے سربراہ مصنف اعوان نے جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنے پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لیگل نوٹس بھجوادیا،لیگل نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان نے مارشل لاء کو دعوت دے کر جمہوری حکومت کے خلاف سازش کی،انہیں 7روز میں قوم سے معافی مانگنی چاہیے،معافی نہ مانگنے پر عمران خان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔(خ م)