خبرنامہ پنجاب

جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والے دو مسافر جیل منتقل

لاہور (ملت + آئی این پی) جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والے دو مسافروں کو امیگریشن حکام نے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا ‘ ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لاہور ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن حکام کے مطابق جعلی دستاویزات پر لاہور پہنچنے والے دو الگ الگ مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امیگریشن حکام نے جاسم عقیل اور علی حسن کو جعلی دستاویزات دکھا کر لاہور داخل ہونے کے جرم میں پکڑ لیا۔ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔