لاہور:(ملت آن لائن)پنجاب بار کونسل نے جعلی ڈگری رکھنے والے وکلا ء کی فہرست جاری کر دی، 58 وکلا ء کی ڈگریوں کو جعلی اور بوگس قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نے 58 بوگس اور جعلی ڈگریاں رکھنے والے وکلا ء کے لائسنس معطل کر دیئے ہیں، ان وکلا ء نے جعلی بوگس ڈگریوں کے ذریعے بار سے لائسنس حاصل کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بار کونسل نے 3 جعلی اور بوگس ڈگریاں رکھنے والے وکلا ء کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ہیں جبکہ مزید 111 وکلاء کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جاری ہے۔