جلال پور:(آئی این پی) تحصیل ہسپتال جلال پور پیر والا میں خواتین نے تنگ کرنیوالے نوجوان کی پٹائی کردی ۔ تحصیل ہسپتال میں دوائی لینے آئی خواتین کو اوباش نوجوان تنگ کر رہا تھا اور بار بار موبائل نمبر مانگ رہا تھا ۔ خواتین نے نوجوان کو پکڑ کر تھپڑ رسید کیے ۔ خواتین کا کہنا تھا کہ نوجوان کی نمبر مانگنے کی ہمت کیسے ہوئی ، اس موقع پر نوجوان دہائیاں دیتا رہا کہ وہ تو ان خواتین کو جانتا تک نہیں وہ طالبعلم ہے اور ہسپتال میں دوائی لینے آیا ہوا تھا ۔ موقع پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا اور نوجوان کی جان چھڑائی ۔