خبرنامہ پنجاب

جمشید دستی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

سرگودھا(ملت آن لائن) انسداددہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں گرفتار رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے کی سماعت 13جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔

رکن قومی اسمبلی کیخلاف تھانہ سول لائن مظفرگڑھ میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت میں ہوئی۔
جمشید دستی کے وکلا کی جانب سے عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی اور ایک وڈیو کلپ بھی پیش کیا گیا، عدالت نے وکلا کی بحث کے بعد ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم سنایا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طارق سلیم نے مقدمے کی مزید سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔

ضمانت پر رہائی کی اطلاع ملتے ہی عدالت کے باہر موجود جمشیددستی کے حامیوں نے نعرے بازی کی۔

اس موقع پر جمشید دستی کی والدہ اور بہن کو مٹھائی بھی کھلائی گئی۔