لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کے کرکٹ میچ فائنل کے پیش نظر لاہور جنرل ہسپتال کے زیر انتظام قذافی سٹیڈیم میں25 بستروں پر مشتمل ایک عارضی ہسپتال آج جمعۃ المبارک سے پیر کی صبح تک فنکشنل رہے گا۔ مختلف شعبوں کے ڈاکٹروں سمیت 115 ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جو تینوں شفٹوں میں فرائض سر انجام دیں گے۔ ہسپتال تمام طبی سہولیات سے مزین ہو گا۔ میڈیکل سپرنٹندنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر غلام صابر نے بتایا کہ عارضی ہسپتال میں ایمر جنسی آپریشن کی بھی سہولت میسر ہو گی۔انہو ں نے کہاکہ مذکورہ ہسپتال میں وافر مقدار میں ادویات اور دیگر طبی آلات فراہم کر دیئے گئے ہیں ۔ ایم ایس ڈاکٹر غلام صابر خود ذاتی طورپر تمام انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے ڈیوٹی دینے والے ملازمین سے کہاکہ وہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنے فرائض سر انجام د یں ۔