لاہور:(آئی این پی )ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گیس کا بحران تاحال ختم نہ ہوسکا۔شہریوں کو گیس کی طویل بندش کے باعث کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گیس کی طویل لوڈیشڈنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔بروقت گیس کی عدم فراہمی کے باعث چولہے بند ہونے سے شہری گھروں سے بغیر کچھ کھائے سکول کالج اور دفاتر کو جانے پر مجبور ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ملتان میں میٹروبس کی بجائے،انہیں بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرے۔شہریوں کے مطابق ملتان میں گیس چوبیس گھنٹوں میں سے صرف پانچ یا چھ گھنٹے ہی فراہم کی جارہی ہے۔جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں۔ایسے میں وہ یا تو گیس کے مہنگے متبادل ذرائع استعمال کررہیہیں،یاپھر ہوٹلوں کا رخ کررہے ہیں۔ملتان میں گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث شہری اذیت کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔جن کا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کو بنیادی ضروریات زندگی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔