ملتان (ملت + آئی این پی) مسلم لیگ ق کے صوبائی صدر سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ حکومت کی سانسیں پانامہ کی وجہ سے ا کھڑچکی ہیں،پاکستان کے عوام حکومت کودل سے نکا ل چکے ہیں،پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں،پانامہ کامسئلہ قدرت کی طرف سے آیا،اب قدرت ہی فیصلہ کریگی،جنگلابس سروس شروع کرنیوالاوزیراعلیٰ جگہ جگہ ڈرامے کرتاہے، ہیلتھ کارڈعوام کیساتھ مذاق ہے، ہیلتھ کارڈ لیکرعوام علاج کیلئے کہاں جائیں؟یہ حکومت صرف اخبارات کے اشتہارات میں ہے۔اتوار کو قادرپورراں میں چودھری پرویزالہی نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی سانسیں پانامہ کی وجہ سے ا کھڑچکی ہیں،پاکستان کے عوام حکومت کودل سے نکا ل چکے ہیں،عوام نوازشریف اورشہبازشریف کودل سے نکال چکے، حکومت اورینج لائن،جنوبی پنجاب کاتمام پیسہ کھاگئی،پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرلگی ہوئی ہیں،پانامہ کامسئلہ قدرت کی طرف سے آیا،اب قدرت ہی فیصلہ کریگی،پنجاب کے اسپتالوں میں لوگوں کوسہولتیں میسرنہیں،جنگلابس سروس شروع کرنیوالاوزیراعلیٰ جگہ جگہ ڈرامے کرتاہے، ہیلتھ کارڈعوام کیساتھ مذاق ہے، ہیلتھ کارڈ لیکرعوام علاج کیلئے کہاں جائیں؟۔انہوں نے کہا کہ آج حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، یہ حکومت صرف اخبارات کے اشتہارات میں ہے۔