خبرنامہ پنجاب

جنگلی حیات کا آج عالمی دن

لاہور(اے پی پی)جنگلی حیات کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب آج لاہور سفاری زو پارک میںہوگی ۔صوبائی وزیر جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری ملک محمد آصف بھا اعوان مہما ن خصوصی ہوں گے – تقریب میں جنگلی حیات کے ماہرین ، پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے پروفیسرز اور طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔ لاہور سفاری زو پارک میں ”جنگلی حیات کا مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے “کے موضوع پر تقاریر ، واک ،پرندوں ، سانپوں اور حنوط کئے گئے جانوروں وپرندوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔