لاہور: (ملت+آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے اچھی شہرت اور بروقت فیصلے کرنے والے 90 سے زائد جوڈیشل افسروں کو ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا‘چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت رواں ماہ انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں 21 ایڈیشنل سیشن ججز، 37 سینئرسول ججز، 37 سول ججز کی ترقی کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں انتظامی کمیٹی کے ممبران جسٹس شاہد حمید ڈار، جسٹس محمد یاور علی سمیت دیگر سینئر ججز بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں 100 سے زائد جوڈیشل افسروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ترقی دی جائے گی۔