خبرنامہ پنجاب

جوڑمیلےمیں شرکت کےبعد سکھ یاتری وطن واپس روانہ

لاہور: (آئی این پی) جوڑ میلے میں شرکت کے بعد 156 سکھ یاتری لاہور سے بھارت روانہ ہو گئے ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے ریلوے سٹیشن سے سکھ یاتریوں کو الوداع کیا ۔ جوڑ میلے میں ہوئے شریک 156 سکھ یاتری ۔ 10 روز بعد سمجوتہ ایکسپریس کے ذریعے لاہور سے ہوگئے بھارت روانہ ۔ اس موقع پر مہمانوں کا کہنا تھا کہ ان کا یہاں بہت خیال رکھا گیا اور وہ بے حد خوش ہیں ۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ سکھ یاتری پاکستان سے محبت کا پیغام لے کر جا رہے ہیں ۔ صدیق الفاروق نے ریلوے سٹیشن سے سکھ یاتریوں کو کیا الوداع ۔ مہمانوں میں یادگار تصاویر اور ویڈیوز بھی تقسیم کیں ۔