خبرنامہ پنجاب

جو ججز پبلک سروس نہیں کرسکتے وہ گھرجائیں:جسٹس منصورعلی شاہ

لاہور: (اے پی پی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ جو ججز پبلک سروس نہیں کر سکتے وہ گھر جا سکتے ہیں ۔ جوڈیشل اکیڈمی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ منصورعلی شاہ نے وڈیو لنک کے ذریعے ماتحت عدلیہ کے ججز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مثبت سوچ اور مثبت رویہ ضروری ہے ۔ کمپیوٹر پر فلمیں نہ دیکھیں ، اس سے مثبت کام حاصل کریں ۔ ماضی کوبھول کرمثبت سوچ کے ساتھ مستقبل کو دیکھیں ۔ ان کا کہنا تھا پیار سے ہمیشہ ترقی ملتی ہے جبکہ نفرت زاول کی جانب لیکر جاتی ہے ۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کسی جج کے خلاف شکایت آئی تو وہ عدالت میں نہیں بیٹھے گا ۔ ان کا کہنا تھا جو ججز سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا نہیں کرسکتے وہ گھر جا سکتے ہیں ۔