جڑانوالہ(آئی این پی)جڑانوالہ میں نامعلوم افراد نے تھرڈ ایئر کے طالب علم کو قتل کر دیا ،ورثاء نے لاش کو سڑک پر رکھ احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جواں سال طالب علم کے قتل کا واقعہ جڑانوالہ کے چک 24 گ ب میں پیش آیا ۔ورثاء کے مطابق شوکت ٹریکٹر ٹرالی پر ریت لے کر گھر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نےجھگڑے کے بعد کدال کے وار کرکے ہلاک کردیا۔ مقتول کے ورثاءلاش کو جڑانوالہ ستیانہ روڈ پر لے آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی ، ورثا نے پولیس حکام سے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے