خبرنامہ پنجاب

جڑواں شہروں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

اسلام آباد(ملت + آئی این پی)جڑواں شہروں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، محکمہ انسداد دہشت گردی نے فیض آباد کے علاقے میں کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ ودھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ۔ بدھ کو سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں کے سنگم میں واقع فیض آباد میں کاروائی کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد گرفتار کیا گیا ، گرفتار کئے گئے دہشت گرد سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، اسلحہ ، ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے ۔ گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔