خبرنامہ پنجاب

جھنگ،پولیس کے زیرحراست ملزم ہلاک، لواحقین کا احتجاج

جھنگ (ملت + آئی این پی) جھنگ میں پولیس کے زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ لواحقین کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔جھنگ میں پولیس پر سوالات اٹھنے لگے۔ پولیس کے زیرحراست ملزم جہانگیر ہلاک ہوگیا۔ لواحقین نے کہاہے کہ جہانگیر کو پولیس نے چوری کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے جہانگیر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگیا۔لواحقین کی جانب سے ہلاک ملزم کی لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ چوری کی ہوئی چیز واپس آسکتی تھی لیکن جہانگیر اب کبھی واپس نہیں آسکتا۔ نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر احتجاجی لواحقین کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا۔