خبرنامہ پنجاب

جھنگ:ٹرک اوربس میں تصادم ،10 جاں بحق

جھنگ:(آئی این پی ) جھنگ میں خوشاب روڈ پر ٹرک اور مسافر بس میں تصادم سے دس مسافر جاں بحق ہو گئے ، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ جھنگ میں خوشاب روڈ پر کراچی سے آ کر چکوال جانے والی مسافر بس ناصرہ آباد کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئی ۔واقعہ کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو 18 ہزاری اور ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا گیا ہے جہاں پر چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جن کو الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمنتقل کیا جا رہا ہے ۔