خبرنامہ پنجاب

جھنگ:ہائی ایس کی ٹکر،پانچ افراد جاں بحق،8زخمی

جھنگ(آئی این پی)ہائی ایس ویگن اور موٹر سائیکل کے درمیان میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ8زخمی ہوگئے ۔ حادثہ شورکوٹ دریا پر کشتیوں کے پرانے پل پر پیش آیا،ویگن دریا میں جاگری۔تفصیلات کے مطابق گڑھ مہاراجہ اورشورکوٹ کو ملانے والا دریائے چناب پر بنایا گیا کشتیوں کے عارضی پل پرتسلیم رضا،عبرت رضا اور غلام مرتضی لیہ سے موٹر سائیکل پر شور کوٹ آرہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ہائی ایس ویگن جوکہ شورکوٹ سے گڑھ مہاراجہ جارہی تھی کہ اورٹیک کرتے ہوئے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ویگن بے قابو ہوگئی اور دریا میں جاگری ۔جبکہ موٹر سائیکل پر سوارتین افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ2افراد دلجرخان اور وسیم نامی افراد جو ویگن میں سوار تھے جاں بحق ہوگئے جبکہ6افرا د شدید زخمی ہوگئے جن کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ اورDHQجھنگ شفٹ کردیا گیا،جن میں سے ریسکیو ذرائع کے مطابق2کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122محکمہ صحت مقامی انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔(م ق)