خبرنامہ پنجاب

جھنگ :پی پی اٹھہتر میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ جاری

جھنگ: (ملت+اے پی پی) جھنگ کے حلقہ پی پی 78 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ 216562 رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے 171پولنگ سٹیشن قائم ، سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ جھنگ کے حلقہ پی پی 78 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ حلقہ میں 216562 رجسٹرڈ ووٹرز جن میں 97935 خواتین جبکہ 118627 مرد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ ووٹرز کی سہولت کیلئے 171 پولنگ سٹیشنوں پر 418 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جن میں 1100کے قریب عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔ یہ نشست ن لیگ کی راشدہ یعقوب کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے 25 امیدوارمیدان میں ہیں ۔ اصل مقابلہ آزاد امیدوار مسرور نواز جھنگوی جن کو اہل سنت والجماعت کی حمایت حاصل ہے اور ن لیگ کے آزاد ناصر انصاری جبکہ پیپلز پارٹی کے سرفراز احمد ربانی اور پی ٹی آئی کے ارفع مجید کے مابین ہے ۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی ۔ پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی کیلئے 2000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ اور سیکورٹی کے انتظامات پاکستان آرمی اور رینجر کو سونپ دیئے گئے ہیں جو پولنگ اسٹیشنوں کے حاطہ میں الرٹ ہونگے ۔ فوج اور رینجر کو الیکشن کے دن دفعہ 4 اور 5 اینٹی ٹیررازم ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات بھی دیئے گئے ہیں ۔