جہلم /لودھراں (ملت + آئی این پی) پولیس اورسیکورٹی فورسز کا ملک بھر میں سرچ آپریشن جاری ۔جہلم اور لودھراں میں سرچ آپریشن کے دوران 54 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ لودھراں میں پولیس اورسیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے40مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔آپریشن کے دوران 50سے زائد گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کی بائیو میٹرک تصدیق جاری ہے اور ایک ملزم سے آسلحہ برآمد ہوا ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ لودھراں میں آپریشن کے دوران 10مشکوک موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لی گئیں ہیں۔ جہلم میں بھی پولیس اورسیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران14 فراد کوحراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افرادپرکرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔