خبرنامہ پنجاب

جہلم ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد شدید زخمی ،3 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (ملت + اے پی پی) جہلم میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے3 کی حالت تشویشناک ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق جمعرات کی صبح جہلم کے نواحی علاقے مہتے میں پنڈوری سے دینہ جانے والی مسافر بس تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں 24 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشو یشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد طلبہ کی ہے۔