خبرنامہ پنجاب

جہلم میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک

اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (ملت + اے پی پی) جہلم میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جہلم کی کرسچیئن کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوگئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ،تاہم 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔