جیکب آباد (آئی این پی )جیکب آباد میں شادی کی پہلی ہی رات بیوی کو قتل کر کے فرار ہونے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ چار روز قبل جیکب آباد تھانہ سول لائن کی حدود اے ڈی سی کالونی میں ملزم قلندر بخش نے اپنی نئی نویلی دلہن 19 سالہ خانزادی کو پہلی رات ہی گلا دبا کر موت کی نیند سلا دیا تھا اور فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قلندر بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔