لاہور:(آئی این پی )مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے، کہتے ہیں احتجاج پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے والے ناکام ہوگئے۔ آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ چند لوگ پی آئی اے کو مسائل سے نہیں نکالناچاہتے تھے، پی آئی اے کے احتجاج پرکچھ جماعتوں نے پوائنٹ اسکورنگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پرصرف سیاست چمکارہی ہے، پی ٹی آئی ن لیگ کی دشمنی میں اداروں پر سیاست نہ کرے۔