خبرنامہ پنجاب

حاصل بزنجواورشیخ آفتاب نےحلف اٹھالیا

اسلام آباد:(اے پی پی)حلف برداری کی پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر ممبران پارلیمنٹ، سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ حلف برداری کی تقریب مکمل طور پر اردو میں منعقد کی گئی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر دونوں وفاقی وزراء کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انجام دیں گے۔