حافظ آباد(آئی این پی )حافظ آباد میں دو مختلف حادثات میں میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں مقیم ڈاکٹر محمد جاوید کے والد خوشی محمد اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیک پر سوار ہو کر حافظ آباد سے گاؤں ونیکے تارڑ جا رہے تھے کہ چھنی ہنجرانواں کے قریب تیز رفتار کار نے انکی موٹر سائیک کو ٹکر مار دی جس سے وہ دونوں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ،ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے فسٹ ایڈ کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں میاں بیوی دم تورڑ گئے ۔دوسرا حادثہ سکھیکی روڑ پر کوٹ سرور کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ویگن نے موٹر سائیکل سوار پاک فوج کے اہلکار سمیع اللہ اور اسکے ساتھی کو کچل دیا جس سے سمیع اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تورڑ گیا جبکہ اسکے زخمی ساتھی کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔