خبرنامہ پنجاب

حافظ آباد:ہولناک تصادم، 2افراد جاں بحق

حافظ آباد (آئی این پی )حافظ آباد میں تیز رفتار ٹرک اور ویگن میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جناح چوک بائی پاس کے قریب گوجرانوالہ روڑ پر تیز رفتار ٹرک اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ویگن ڈرائیو شدید زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو کوہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا تاہم حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔