خبرنامہ پنجاب

حافظ آباد: حوالات سےاشتہاری ملزم فرار

حافظ آباد:(آئی این پی) تھانا صدر کی حوالات میں قید قتل اور دیگر اورسنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم فرار ہوگیا۔ حافظ آباد پولیس نے کچھ دن قبل قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم عرفان عرف دانی کو گرفتار کیا تھا۔ ملزم تفتیش کے لیے تھانہ صدر پولیس کی تحویل میں تھا تاہم اتوار اور پیر کی درمیانی رات ملزم حوالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے کی خبر نشر ہونے پر ڈی پی او حافظ آباد نے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکاروں کوغفلت برتنے پر معطل کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 اہلکاروں کو حراست میں لے کر تفتیش بھی شورع کردی گئی ہے۔