حافظ آباد: مکان کی بوسیدہ دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق
حافظ آباد:(ملت آن لائن) صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں مکان کی بوسیدہ دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو ملبے سے نکال لیا گیا۔ حافظ آباد کے علاقے ٹھٹہ حشمت میں 4 سالہ زمان اور 5 سالہ عطیہ شاہین کھیل رہے تھے کہ اچانک مکان کی دیوار بوسیدہ ہونے کے باعث گرگئی۔ دیوار گرنے کے نتیجے میں دونوں بچے ملبے تلے آکر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر دونوں بچوں کی لاشوں کو ملبہ سے نکال لیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔