حافظ آباد(اے پی پی) حافظ آباد کے گاؤں وچھوکی میں ڈاکوؤں اور اہل علاقہ میں فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا،پولیس نے تعاقب کرکے4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق 4مسلح ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے اہل خانہ کو لوٹنے کی کوشش کی،اہل خانہ نے مزاحمت کی جس پر علاقے کے لوگ جمع ہوگئے۔ڈاکوؤں نے علاقے میں خوف وہراس پھیلانے کے لیے فائرنگ شروع کردی جواباً علاقے کے لوگوں نے بھی فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چاروں ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔