حافظ آباد:(اے پی پی)حافظ آباد میں فیکٹری ملازمین کو لے جانےوالے بس الٹ گئی۔حادثے میں خواتین سمیت 40افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کےمطابق لکھیا موڑ کےقریب تیز رفتار بس الٹ گئی۔جس کے نتیجےمیں بس میں سوار 40افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونےوالوں میں 11خواتین بھی شامل ہیں۔بس میں سوارافراد نجی فیکٹری کےملازمین ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال حافظ آبادمنتقل کردیاگیاہے۔