حب :(آئی این پی)حب میں سٹی پولیس کی جام کالونی میں کارروائی، بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے چار کارندے گرفتار کرلیے گئے۔پولیس کے مطابق حب کی سٹی پولیس نے جام کالونی کے علاقے میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران بین الصوبائی کارلفٹر گروہ کے چار کارندے گرفتار کرلیے گئے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکلیں اوراسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔