خبرنامہ پنجاب

حج کرپشن کیس: فرنٹ مین احمد فیض ضمانت پررہا

اسلام آباد:(اے پی پی) حج کرپشن کیس میں مرکزی ملزم رائو شکیل کے کار خاص اور فرنٹ مین احمد فیض کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ۔ حج کرپشن کیس کی سماعت آج ہوئی جس میں حج کرپشن کیس کے مرکزی ملزم رائو شکیل کے کار خاص احمد فیض کو عدالت میں پیش کیا گیا ، احمد فیض نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ مقدمے کی ہر سماعت کے دوان اپنی حاضری یقینی بنائے گا اور جب سماعت کے دوران اسے طلب کیا جائے گا تو وہ عدالت حاضری کا پابند ہوگا اس لئے اس کی ضمانت منظور کر کے اسے رہا کیا جائے ۔ عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر کے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔