ملتان (ملت + آئی این پی) حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امورمولانا حامد سعید کاظمی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے بریت کے بعد ملتان میں ان کے حامیوں نے جشن منایا ،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔حامیوں کا کہنا ہے کہ وقت نے ثابت کردیا کہ حامد سعیدکاظمی پرتمام الزامات بے بنیاد ہیں،ملتان آمد پرحامدسعید کاظمی کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔دوسری طرف تنظیم السعیدکے زیراہتمام بھی حامد سعید کاظمی کی عدالت سے بریت کی خوشی میں ملتان کے مختلف علاقوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ان کے حامیوں نے ملتان آمدپران کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔دوسری طرف بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ حامدسعید کاظمی کے بڑے بھائی جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ پروفیسر مظہرسعید کاظمی ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں ،ان کی وطن واپسی پر علامہ حامد سعید کاظمی کے استقبال کا فیصلہ کیا جائے گا۔