فیصل آباد (آن لائن) وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری سہیل عامر مرزا کی صدارت میں ہونے والا خفیہ اجلاس میں ممبران کے اختلافات جج کوٹہ پر اختلافات کھل کر سامنے آگئے، اجلاس میں موجود ،ممبران دست و گریباں ہو گئے اس بات کا انکشاف حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ ) کے ریجنل چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے آن لائن سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور میں نان کوٹہ ہولڈز کے خفیہ اجلاس مسائل کا حل نہیں ہیں ہم نئی انرولڈ کمپنیوں کو حج کوٹہ دینے کے مخالف نہیں ہیں تاہم موجودہ حج آرگنائزرز کے کوٹہ میں سے جن کے خلاف شکایات نہیں ہیں ان کے کوٹہ میں کمی نہیں کرنے دیں گے اس کے لیے حکومت سرکاری کوٹہ میں سے مذید پرائیویٹ کر ے کیونکہ آرگنائزرز کا کوٹہ کم ہوا تو ان کے اخراجات بڑھیں گے جس سے عازمین حج پر اضافی مالی بوجھ بڑھے گا ۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ ہوپ کے متوازی تنظیم کھڑی کرکے ہمیں ہراساں نہیں کیا جاسکتا وزارت کے حکام پرائیویٹ سیکٹر میں محاذ آرائی کی سازش نہ کریں اس سے پہلے اس طرح کے اجلاس میں دست و گریباں ہونے کی وڈیو ریکارڈ موجودہے جو الیکٹرانک میڈیا کو دیں گے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسائل پیدا نہ کرے بلکہ مسائل حل کرے۔ نا ن کوٹہ ہولڈر کمپنیوں کو اتنی بڑی تعداد میں اضافہ کرکے پہلے بھی کروڑ وں روپے وصول کئے ہیں اب پھر مزید افراد کوٹہ دینے کا جھانسہ دیا جارہا ہے لہذا وزارت مذہبی امور ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے کو ٹہ کی خرید و فروخت کا بازار لگے اور حکومت کی جگ ہنسائی ہو گیانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزید کوٹہ پرائیویٹ کمپنیوں کو دیا جائے ۔پرائیویٹ حج آرگنائزرز سرکاری پیکج سے سستا پیکج دینے کے لیے تیار ہیں ۔