لاہور(آئی این پی)حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں مختلف مقامات سے 21افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران کچھ افراد کو کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے جن سے نامعلوم مقام پر تفتیش جاری ہے۔ اسی طرح کچھ مشکوک افراد کو شناخت ظاہر نہ کرانے حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔