اسلام آباد (آئی این پی) حساس اداروں کی جانب سے الرٹ جاری کئے جانے کے بعد جڑواں شہروں میں اہم عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی،بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرین بیلٹ کی سرچنگ کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا، بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو حساس اداروں نے اسلام آباد اور راولپنڈی کیلئے الرٹ جاری کر دیا جس پر جڑواں شہروں میں اہم عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی، پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرین بیلٹ پربم کی اطلاع پر بی ڈی ایس کی بھاری نفری ریڈ زون پہنچ گئی اور سرچنگ کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس کے مطابق بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی کے بڑے ہوٹلز اور کمرشل پلازوں میں بھی سرچنگ کی گئی ہے۔(اح)