لاہور:(اے پی پی)پاکستان سمیت دنیابھرمیں مسیحی برادری حضرت عیسیؑ سےمنسوب گڈفرائیڈےکاتہوارآج منارہی ہے، گرجا گھروں میں عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کیتھولک عیسائی گڈ فرائیڈے کا تہوار منا رہے ہیں،سب سے پہلے آسٹریلیا میں عبادات کا سلسلہ شروع ہوا،جہاں گرجا گھروں میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ مقبوضہ بیت المقدس اور بیت الحم میں ایسٹر کی مناسبت سے 12 افراد کے پاؤں دھلوا ئے گئے اور پھر انھیں بوسہ دیا گیا۔ گوئٹے مالا میں ایسٹر کے موقع شہر کی سڑکوں کو مختلف رنگوں سے سجا دیا گیا۔ اسپین کے مختلف شہروں میں ایسٹر کا تہوار دھوم دھام سے منایاجا رہا ہے، اہم مقامات پر ہونے والی تقریبات میں شرکت کیلئے سیکڑوں افراد مختلف علاقوں سے یہاں کا رخ کر ہے ہیں۔