حضوری باغ ایک ہزارلائٹس سے روشن کردیا گیا
لاہور(ملت آن لائن)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے حضوری باغ کو روشنیوں سے سجا دیا اس تاریخی باغ کو تقریبا ایک ہزارلائٹس سے روشن کیا گیا ہے، جس پر سولہ ملین روپے کی لاگت آئی ہے، اس میں حضوری باغ بارہ دری، بادشاہی مسجد کا دروازہ، مقبرہ علامہ اقبال، سمادھی رنجیت سنگھ، عالمگیری دروازہ، روشنائی گیٹ، وال آف لاہور فورٹ، حضوری باغ میں موجو د درختوں اور حضوری باغ کے مین دروازے کو روشن کیا گیا ہے، حضوری باغ کو رات میں عنقریب عوام کیلئے کھول دیا جائیگا، ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ یہ والڈ سٹی کا ایک اہم پراجیکٹ تھا جس کے مکمل ہونے پر میں بہت خوش ہوں، انٹرنیشنل معیار کی لائٹ اس منصوبے میں استعمال کی گئی ہیں، اس سے پہلے والڈ سٹی نے پکچر وال شاہی قلعہ کو روشن کیا تھا، اب ہم جلد شاہی قلعہ اور شیش محل کو روشن کریں گے، اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی کا کہنا تھا اتھارٹی سیاحت کے فروغ کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اور پہلی دفعہ اتنے بڑے پیمانے پر کسی جگہ کو روشن کیا گیا ہے، یہ سیاحوں کو لاہور کی طرف کھینچ کر لائے گا اور یہ ایک اچھا آغاز ہو گا۔