اگر حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری رکھا تو کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے ‘ زراعت کے حوالے سے حکومت ڈرامہ رچا رہی ہے حکومت جھوٹے اعلانات کرکے کسانوں کو بیوقوف بنا رہی ہے و زیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کسان پیکج پر کتنا عمل ہوا سوالیہ نشان ہے وزیراعلی فنکار اعلی ہیں وزیراعظم کے اعلان کردہ کسان پیکج کا اپنی جانب سے اعلان کردیابھارت کسانوں کو سبسڈی ا ور سہولیات فراہم کررہا ہے کی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کے ہمراہ پر یس کا نفرنس
لاہور(آئی این پی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے اپوزیشن اراکین کو فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف اسمبلی گھیراؤ اور عدالت سے رجوع کر نیکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری رکھا تو کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے ۔ جمعرات کے روز اپوزیشن جماعتوں کا متفقہ اجلاس پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی صدارت میں منعقد ا ہوا جس میں جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم اختر ‘پیپلزپارٹی کے خرم جہا نگیر خان وٹو ‘(ق) لیگ کے وقاص حسن موکل سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس کے بعد پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ زراعت کے حوالے سے حکومت ڈرامہ رچا رہی ہے حکومت جھوٹے اعلانات کرکے کسانوں کو بیوقوف بنا رہی ہے و زیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کسان پیکج پر کتنا عمل ہوا سوالیہ نشان ہے وزیراعلی فنکار اعلی ہیں وزیراعظم کے اعلان کردہ کسان پیکج کا اپنی جانب سے اعلان کردیابھارت کسانوں کو سبسڈی ا ور سہولیات فراہم کررہا ہے مو جودہ حکومت کسانوں کو سبسڈی کی بجائے انکی مشکلات میں اضافہ کیا جارہا ہے کسان پیکج کا صرف ڈھونگ رچایا جارہاہے حکومت کسانوں کو بے وقوف بنانے کی بجائے مکمل کسان پیکج کا اعلان کریکسانوں سے گندم خریدنے کے لئے پالیسی واضح کرے اپوزیشن اراکین کو نظر انداز کرکے ترقیاتی فنڈز کا اجرا مینڈیٹ کی توہین ہے حکومت کی جانب سے اب اس طرح کا سلسلہ بند ہونا چاہیے حکومت کے سر پر صرف اورنج ٹرین کا بھوت سوار ہے حکومت بلدیاتی اداروں کو مکمل کریں چےئر مین اور وائس چےئر مین کے انتخابات کروائے جائیں فنڈز کے معاملے میں سوتیلے سلوک پر اسمبلی کا گھیراو بھی کریں گے اور عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے وزیراعلی سب کے ساتھ مساوی سلوک کریں بجٹ کے اندر بے روزگاری کے خاتمے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے صحت کے شعبے پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے پنجاب اسمبلی کے اندر میڈیا کو کوریج کی اجازت دی جائے قیادت کو مشورہ دیں گے کہ اپوزیشن کا بڑا اتحاد بنا کر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے ۔خرم جہانگیر وٹوحکومت سے مطالبہ ہے کہ پندرہ اپریل سے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کی جائے نیب نے پنجاب میں کاروائی کا عندیہ دیا وزیراعظم اور وزیر اعلی چلا اٹھے ہیں احتساب کا نظام اب کے لیے یکساں ہونا چاہیے احتساب کا عمل پنجاب میں فوری طور پر شروع ہونا چاہے وقاص حسن موکل پری بجٹ میں حکومت کو سفارشات دیں گے پنجاب اسمبلی کے اراکین کا ترقیاتی فنڈز کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں ہے ا گر فنڈز دینا ہے تو اپوزیشن اراکین جو بھی دئیے جائیں فنڈز دینا ہے تو یکساں سلوک کیا جائے ڈاکٹر وسیم اختروزیراعلی بجٹ میں کرپشن کے خاتمے کے لئے جامع پروگرام دیا جائے تحفظ حقوق نسواں ایکٹ کی منظوری میں نام استعمال کیا گیا ہے تحفظ حقوق نسواں بل منسوخ کیا جائے۔